قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سروس ٹریبونل کے چار ممبران کی تقرری کردی
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر فیڈرل سروس ٹریبونل کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے 4 ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بلال خٹک اور چوہدری عبد القیوم کو جوڈیشل ممبر تعینات کیا گیا ہے۔
وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں چوہدری محمد اکرم خاکسار جوڈیشل ممبر جبکہ سروت طاہرہ حبیب ممبر ایگزیکٹو تعینات کی گئی ہیں۔
نوٹی فکیشن تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو بھجوا گیا ہے جس کے تحت ممبران کی تقرری تین سال کے لیے ہوگی، نوٹی فکیشن کے مطابق ممبران کی تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔