• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:47pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:47pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:47pm

کئی روز سے جاری اضافے کا رجحان ختم، آج سونا سستا ہو گیا

شائع January 18, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کئی روز سے جاری اضافے کا رجحان ختم ہونے کے بعد آج سونا سستا ہوگیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونا 200 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے دام 170 روپے گر کر 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 944 روپے رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر تنزلی سے 2 ہزار 703 ڈالر پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے تک جا پہنچے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 جنوری 2025
کارٹون : 18 جنوری 2025