سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
ملک بھر میں سونے کے فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 250 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے نرخ 3 ہزار 642 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 911 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے سے 3 ہزار 431 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 52 روپے بڑھ کر 2 ہزار 941 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 751 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ 30 اکتوبر 2024 کو سونے کی فی تولہ قیمتیں 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔