• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

شائع February 3, 2025
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 2800 ڈالر ریکارڈ کیے گئے جب کہ پاکستان میں 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز (یکم فروری) کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2025
کارٹون : 3 فروری 2025