• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:17am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:17am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:46am

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی بھی جلد شادی کی افواہیں

شائع February 5, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی بھی جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دونوں اداکاروں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور دونوں کو متعدد بار مختلف تقریبات میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا۔

دونوں شخصیات جہاں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں، وہیں دونوں ہی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی رہی ہیں۔

ماضی میں بھی دونوں کی جلد شادی کی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں، تاہم ماورا حسین اور امیر گیلانی نے کبھی بھی اپنی شادی اور رشتے سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر وضاحت نہیں کی۔

اب شوبز سوشل میڈیا پیج ’عرفانستان‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

شوبز صحافی عرفان الحق کی جانب سے چلائے جانے والے مذکورہ شوبز پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ امیر گیلانی اور ماورا حسین رواں ماہ فروری میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں شروع ہونے والی ہیں، ابتدائی تقریبات صرف اہل خانہ اور دوستوں تک محدود ہوں گی۔

شادی کی خبروں پر تاحال ماورا حسین اور امیر گیلانی نے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداح خوش دکھائی دیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

ماضی میں ماورا حسین اداکار کو ’لاکھوں میں ایک‘ قرار دے چکی ہیں جب کہ امیر گیلانی بھی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اداکارہ سے اظہار محبت کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔

دونوں نے چند ڈراموں اور اشتہارات سمیت مختلف منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے، دونوں نے وکالت کی ڈگری بھی لے رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025