• KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:36am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:36am Sunrise 7:01am

ڈان میڈیا کے زیراہتمام بریتھ پاکستان کانفرنس کا افتتاح

شائع February 5, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

ڈان میڈیا کے زیراہتمام بریتھ پاکستان کانفرنس کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جہاں عابدہ پروین کی آواز میں صوفیانہ کلام پیش کیا گیا۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز آج جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا، 15 سیشنز کے دوران 11 ملکوں کے 90 سے زائد مقررین ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر اظہار خیال کریں گے۔

کانفرنس میں بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، اقوام متحدہ اور ورلڈبینک کے نمائندوں کی بھی شرکت متوقع ہے۔

بریتھ پاکستان کانفرنس میں صدر آصف زرداری کا ویڈیوپیغام نشر کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی خطاب کریں گے ۔

6 اور 7 فروری کو جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس ڈان میڈیا کے ’بریتھ پاکستان‘ اقدام کا حصہ ہے، جس کا مقصد موسمیاتی حل پر تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مالی اعانت اکٹھا کرنا ہے۔

پاکستان کو 2030 تک ’کلائمیٹ چینج‘ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے 380 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، تاہم بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نے اس کی کوششوں کو متاثر کیا ہے، جس کا ثبوت یہ حقیقت ہے کہ ماحول کے لیے نقصان دہ کاربن اخراج میں 35 فیصد کمی جو اس کے 2021 کے این ڈی سی کے مطابق گلوبل نارتھ کی رقم پر منحصر تھی، پوری نہیں ہوئی ہے۔

ڈان میڈیا کی سی ای او ناز آفرین سہگل لاکھانی نے کہا تھا کہ اس اقدام کو تقویت گزشتہ سال نومبر میں باکو میں کوپ 29 میں اقدام نہ کرنے کی وجہ سے ملی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے سوچا کہ کچھ ماحولیاتی انصاف نظر آئے گا، اور گلوبل نارتھ سے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے بارے میں کچھ وعدے کیے جائیں گے جو ماحول کو نقصان پہنچانے میں اتنا زیادہ کردار ادا نہیں کرتے، لیکن اس سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا، کانفرنس کا مقصد پاکستان کے اندر اپنے وسائل کو متحرک کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کانفرنس کے ساتھ جو کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ کس طرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات کا مقابلہ کرنے والی سرگرمیوں کو مالی اعانت فراہم کر سکتی ہے۔

2 روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں پاکستان، اقوام متحدہ، عالمی مالیاتی اداروں، علاقائی ممالک اور میڈیا کے ممتاز مقررین شرکت کریں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2025
کارٹون : 5 فروری 2025