• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس سے بری

شائع February 6, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے فرزند حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے ذاتی شوگر ملز کے لیے نالا بنوانے کا الزام تھا، نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 2018 میں تحقیقات شروع کی تھی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2017 میں رمضان شوگر ملز کیس انکوائری شروع کی بعد ازاں 2019 میں ریفرنس دائر کیا گیا، احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے ۔

اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں بعد ازاں ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، 2024 میں نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث کیس اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان شوگر مل کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا۔

مریم نواز نے کیس میں بریت کے فیصلے پر شہباز شریف اور محمد حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی نے کیس میں سرخرو کیا، جس پر اس کا شکر بجا لاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025