• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 خارجی دہشتگرد ہلاک

شائع February 6, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نےکارروائی کرتے ہوئے 12 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 فروری کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 12 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ ہنگو کے رہائشی 34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025