• KHI: Asr 5:07pm Maghrib 7:04pm
  • LHR: Asr 4:46pm Maghrib 6:46pm
  • ISB: Asr 4:54pm Maghrib 6:55pm
  • KHI: Asr 5:07pm Maghrib 7:04pm
  • LHR: Asr 4:46pm Maghrib 6:46pm
  • ISB: Asr 4:54pm Maghrib 6:55pm

بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے 10 مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا گیا

شائع February 10, 2025
بشریٰ بی بی — فائل فوٹو: ڈان
بشریٰ بی بی — فائل فوٹو: ڈان

راولپنڈی ڈویژن میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بیٰ کے خلاف 24 سے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کا معاملے میں عدالتی حکم پر 10 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بیٰ کو عدالت کے حکم پر آج مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا۔

راولپنڈی کے 10 مقدمات کے 6 جبکہ چکوال میں مقدمے کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچے، انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔

دوسری جانب، بشری بی بیٰ کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک،حسین مرتضی سنبل بھی اڈیالہ جیل بھی موجود رہے۔

گزشتہ سماعت پر بشری بی بیٰ نے شامل تفتیش ہونے کے لیے بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملنے کی استدعا کی تھی، انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملاقات کے بعد شامل تفتیش ہونے کے لئے تیار ہوں۔

عدالت نے بشری بی بی کی استدعا پر ایس او پی کے تحت جیل انتظامیہ کو ملاقات کا حکم دیا تھا۔

بشریٰ بی بی کو ان کے وکلا اور بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے گا ، تفتیشی ٹیمیں سوالنامے بشریٰ بی بی کو دیں گی جب کہ بشری بی بی نے اپنا بیان تحریری طور پر دینے کا فیصلہ کیا اور ان کے وکلا تحریری بیان لیکر جیل پہنچ گئے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025