• KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:49am

راجن پور میں مبینہ طور پر چچا کی زیادتی کا شکار لڑکی باپ کے ہاتھوں قتل

شائع February 10, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پنجاب کے ضلع راجن پور میں مبینہ زیادتی کی شکار حاملہ بیٹی کو باپ نے قتل کردیا، پولیس نے زیادتی کے الزام میں بچی کے چچا سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحصیل روجھان کےعلاقے عمرکوٹ میں چچا اپنی 22 سالہ بھتیجی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حاملہ ہونے پر باپ نے بھائیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کوگلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش قبرستان لے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ عمرکوٹ پولیس نے اطلاع پر قبرستان پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، دوران تفتیش والد نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے قاتل باپ، زیادتی کرنے والے چچا سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 فروری 2025
کارٹون : 18 فروری 2025