• KHI: Asr 4:57pm Maghrib 6:36pm
  • LHR: Asr 4:22pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:57pm Maghrib 6:36pm
  • LHR: Asr 4:22pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:07pm

امارات کا ایلون مسک کےاشتراک سے زیر زمین ٹرانسپورٹیشن سسٹم’دبئی لوپ’ بنانے کا اعلان

شائع February 13, 2025
— فوٹو: گلف نیوز
— فوٹو: گلف نیوز

دبئی نے ایلون مسک کی بورنگ کمپنی کے اشتراک سے ’دبئی لوپ‘ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جو نقل و حمل کا ایک زیر زمین نظام ہے جو شہر کے سب سے گنجان آباد علاقوں کو جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے وائس چیئر عمر سلطان العلامہ نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ (ڈبلیو جی ایس) میں ایلون مسک کے ساتھ مکمل سیشن کے دوران یہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’آج ہم دبئی لوپ کے مشترکہ منصوبے کا اعلان کرتے ہیں، جو ایک لوپ پروجیکٹ ہے جو دبئی کے سب سے گنجان آباد علاقوں کا احاطہ کرنے جارہا ہے تاکہ لوگ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک مقام سے دوسرے مقام تک جاسکیں، ہم لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی امید کرتے ہیں‘۔

ایلون مسک نے ’بورنگ سٹیز، اے آئی اور ڈی او جی ای‘ کے زیر عنوان ایک سیشن میں ڈبلیو جی ایس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک ’وارم ہول‘ کی طرز کا منصوبہ ہوگا، آپ صرف شہر کے ایک حصے سے ’وارم ہول‘ میں جائیں گے، بوم کریں گے اور شہر کے کسی دوسرے مقام پر باہر نکل جائیں گے، اور یہ بہت اچھا ہے‘۔

وارم ہول سے مراد ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے کیچوے کی طرح سفر کیا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ اچھا ہو جائے گا، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت دلچسپ ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ ایک بار جب لوگ اسے آزمائیں گے تو وہ کہیں گے کہ واہ، یہ واقعی اچھا ہے! پس منظر میں یہ بہت واضح لگتا ہے، لیکن جب تک آپ واقعی ایسا نہیں کرتے، آپ نہیں جان سکتے، یہ بہت اچھا ہونے جا رہا ہے‘۔

بورنگ کمپنی ایک انفرااسٹرکچر اور سرنگ کی تعمیر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جس کی بنیاد ایلون مسک نے 2016 میں رکھی تھی، یہ زیر زمین نقل و حمل کے نظام کو تیار کرکے شہری ٹریفک کے ہجوم کو حل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

کمپنی کم لاگت، تیزی سے کھدائی کرنے والی سرنگوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے جو گاڑیوں، مال بردار ی اور تیز رفتار ٹرانزٹ کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔

کیا یہ ویگاس لوپ طرز کا منصوبہ ہوگا؟

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ دبئی لوپ بورنگ کمپنی کے لوپ منصوبے کے لاس ویگاس ماڈل کی بالکل پیروی کرے گا یا نہیں۔

لاس ویگاس کنونشن سینٹر لوپ (ایل وی سی سی لوپ) ایک زیر زمین ٹرانسپورٹیشن سسٹم ہے جو لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں موجود ہے، ویگاس لوپ کو مسافروں کو ٹیسلا ماڈل 3 کاروں میں تیز رفتاری سے منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025