• KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm
  • KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm

لاہور: خاتون کیخلاف کمسن بچے کو آئس کا نشہ کرواکر نازیبا حرکات کرنے کا مقدمہ درج

شائع February 19, 2025
ملزمہ کو مقدمہ درج کرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
ملزمہ کو مقدمہ درج کرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا —فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کمسن بچے سے نازیبا حرکات کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ مانگا منڈی کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

بچے کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ہمسایہ خاتون 8 سالہ بیٹے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گئی، اور کمسن بچے کو آئس کا نشہ کرواکر فحش حرکات کیں۔

مقدمے میں والد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمہ اس سے قبل بھی کمسن بچے کے ساتھ متعدد بار نازیبا حرکات کر چکی ہے۔

مقدمہ درج کیے جانے کے باوجود ایس ایس آئی او سیل ملزمہ خاتون کو تاحال گرفتار نہیں کر سکا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں پولیس نے بیوی کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے شادمان میں پیش آیا تھا، ملزم کی اہلیہ گھر سے باہر کسی کام کے سلسلے میں گئی ہوئی تھی، اسی دوران گھریلو ملازمہ گھر پر کام کرنے کے لیے پہنچی تھی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خود ہی گھریلو ملازمہ کو فون کرکے کام پر آنے کے لیے کہا تھا، حالاں کہ اس کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھی، ملازمہ جیسے ہی کام کاج کے لیے ملزم کے گھر میں داخل ہوئی، اس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور ملازمہ کو دھمکیاں دیں کہ کسی کو کچھ نا بتانا۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025