• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جیت کی سوچ لے کر آتے ہیں، روہت شرما

شائع February 19, 2025
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جیت کی سوچ لے کر آتے ہیں۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مختلف چیلنج ہوگا، ابھی بنگلہ دیش کے خلاف میچ پر فوکس ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت متوازن ہے، ہمارے پاس اسپنرز اور آل راؤنڈرز کا کمبی نیشن موجود ہے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم ہر میچ کے لیے الگ پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا جو بھی فارمیٹ کھیلتے ہیں، وہ بہت اہم ہوتا ہے، چاہے وہ ٹی 20 ورلڈکپ ہو یا ون ڈے کا ورلڈکپ ہو یا پھر چیمپئنز ٹرافی ہو، ان تینوں فارمیٹس میں آپ کے پاس اتنے موقع نہیں ہوتے کہ آپ کم بیک کرسکیں۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ تاہم 50 اوور کے ورلڈکپ تھوڑا سا مختلف ہے کیونکہ آپ کو 10 میچز ملتے ہیں، اگر ایک دو میچ میں پھسل بھی جائیں تو کم بیک کرنے کا چانس ہوتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں 2 یا 3 لیگ گیمز ہوتے ہیں، اگر ایک میچ ہارتے ہیں تو پریشر بڑھ جاتا ہے، لہٰذا ہر میچ بہت زیادہ اہم ہو جاتا ہے، ہم سب کو یہ پتا ہے لیکن اس کے پیچھے زیادہ سوچ سوچ کر خود کر پاگل نہیں کرنا ہے۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ ورون چکرورتی کے بارے میں دنیا بھر میں بات ہو رہی ہے، آپ نیٹس میں ان کا کس طرح سامنا کرتے ہیں؟ آپ سمجھتے ہیں کہ وہ مسٹری باؤلر ہیں؟ جس پر روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیٹ میں تو ہم کو وہ زیادہ ویری ایشن والی گیندیں نہیں کرواتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہی طریقے سے گیندیں ڈالتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ہم کو بھی نہیں دکھانا چاہ رہے کہ اس کے پاس کیا ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ان کے پاس کچھ الگ ہے، اسی وجہ سے وہ ہمارے ساتھ ٹیم میں ہیں، ہم نے گزشتہ 8 یا 9 مہینے میں دیکھا ہے، کافی متاثر کن لگے ہیں، دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025