• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان اوپننگ کیوں نہیں کرسکے؟

شائع February 19, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز نہیں کرسکے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا۔

تاہم، اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخرزمان پاکستان کے لیے اوپن نہیں کرسکے اور اننگز کا آغاز کرنے کے لیے سعود شکیل اور بابر اعظم میدان میں اترے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق فخرزمان ابتدائی اوورز میں فیلڈنگ کے دوران گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے جس کے باعث وہ شروع کے 20 منٹ تک بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اتر سکیں گے۔

اس سے قبل، پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو فخرزمان میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، پاکستانی اوپنر کچھ دیر بعد فیلڈنگ کے لیے آئے لیکن پھر واپس چلے گئے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فخر زمان کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی جانچ کی جا رہی ہے، تاہم کچھ دیر آرام کے بعد فخرزمان ایک بار پھر سے فیلڈنگ کے لیے میدان میں اترگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025