• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

پنجاب میں 2 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شائع February 20, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب میں 2 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں بس اور رکشے کے درمیان تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو کے مطابق قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد بس روڈ سے نیچے اترگئی، تیز رفتاری اور دھند حادثے کی وجہ بنی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت وسیم، سلیم، ہاشم، افضل، نصیر اور اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ظاہر پیر کے نواحی علاقے غازی پور سے ہے۔

دریں اثنا، ملتان میں موٹر وے شاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو کے مطابق میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025