• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

لاہور: ذاتی عناد میں انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں پھنسائے گئے ملزم کی ضمانت منظور

شائع February 20, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ انسانی اسمگلر کی عبوری ضمانت منظور کرلی، ملزم کو غلط فہمی اور ذاتی عناد میں مقدمے میں نامزد کروایا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، ملزم کی جانب سے چوہدری مزمل رفیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم کا انسانی اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ملزم کو غلط فہمی اور ذاتی عناد میں مقدمے میں نامزد کروایا گیا، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے، بعدازاں عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ لیبیا اور مراکش میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں درجنوں پاکستانیوں کی اموات کے بعد ملک میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

حکومت نے حالیہ ہفتوں میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی معاونت کرنے پر ایف آئی اے کے درجنوں ملازمین کو بھی برطرف کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025