شوہر سے علیحدگی یا امتحان میں ناکامی؟ لاہور میں لیڈی ڈاکٹر نے خود کشی کرلی
لاہور کے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، گائناکولوجسٹ ثنا کی لاش داتا دربار کے قریب نجی ہسپتال سے ملی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں داتا دربار کےعلاقے میں واقع نجی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔
میاں چنوں کی رہائشی 37سالہ لیڈی ڈاکٹرثنا نے 6 ماہ قبل احمد برطانیہ میں مقیم احمد نامی شخص سےشادی کی تھی، تاہم اس کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی، وہ پی ایچ کیو ہسپتال میں ملازمت کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹرثنا گائناکالوجسٹ تھی اوراس نے ایم آر سی ڈی جی کا امتحان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی تھی، گزشتہ رات داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال سے اس کی لاش ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹرثنا نےخود کشی کی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔