• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے دبئی پہنچ گئی

شائع February 20, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد بھارت کے خلاف دوسرے میچ کے لیے دبئی پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم پاکستان ایئر فورس کے طیارے میں دبئی پہنچی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی گئے ہیں، کرکٹ بورڈ آفیشلز پاک بھارت میچز کے انتظامات کو ممکن بنائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج پورا دن آرام کرے گی اور قومی ٹیم کل آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی جب کہ 2 روز بعد روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔

اس سے قبل، قومی ٹیم کو فخر زمان کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا جو پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں گئے۔

دوسری جانب، قومی ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو فخرزمان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا، آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں ان فٹ ہوئے تھے، وہ دوبارہ فیلڈنگ کے لیے آئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں اترے تھے لیکن ان کی تکلیف کم نہ ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025