• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm

کراچی: آفاق احمد کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور، تیسرے مقدمے میں گرفتار

شائع February 21, 2025
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آفاق احمد کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، پولیس نے ڈمپرز نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں، ادھر دو مقدمات میں ضمانت کے بعد سرجانی ٹاون پولیس نے کراچی سینٹرل جیل سے آفاق احمد کو دوبارہ گرفتار کرلیا، سرجانی ٹاون میں نامعلوم افرادکے خلاف گاڑی جلانےکا مقدمہ درج تھا۔

آفاق احمد کے وکیل نے کہا کہ ہم کل اس مقدمےمیں بھی درخواست ضمانت دائر کردیں گے، آفاق احمد کا ایف آئی آر میں نام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آفاق احمد کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا، آفاق احمد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر مشتعل ہوکر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی، آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ سماعت میں تفتیشی افسر نے انکشاف کیا تھا کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025