• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:44am

پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

شائع February 21, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے پی ٹی آئی قیادت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر، شیر علی ارباب، رؤف حسن اور امجد علی نے وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات نہیں کرنے دی گئی، ملاقات کی اجازت دی جائے۔

صحافیوں سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا بانی پی ٹی آئی وزیراعظم رہ چکے ہیں لیکن جیل مینوئل کے مطابق ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025