• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm

لاہورمیں پہلی زیرزمین میٹروٹرین سروس منصوبے کا فیصلہ

شائع February 21, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

لاہور کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور میگا پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب حکومت تاریخ کی پہلی مکمل انڈر گراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین سروس شروع کرے گی۔

ویلنسیا ٹاؤن سے بابو صابو چوک تک 27 کلومیٹر طویل منصوبہ آئندہ 3 سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا جائے گا، جس پر 600 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بلیو لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کی فزیبیلٹی اور ڈیزائن پر ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025