• KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm
  • KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm

چیمپئنز ٹرافی: گروپ میچز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

شائع February 22, 2025
— فوٹو: آئی سی سی
— فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹ ’چیمپئنز ٹرافی 2025‘ میں اپنے باقی گروپ میچز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی،

بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، بنگلہ دیش اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لائیو کوریج کے دوران ٹورنامنٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، تاہم میچ کی براہ راست نشریات کے دوران کچھ لوگوں نے آئی سی سی کی اہم غلطی کی جانب نشاندہی کروائی تھی۔

دراصل، آئی سی سی ایونٹس میں لائیو نشریات کے دوران براڈ کاسٹرز کی جانب سے ایونٹ کا لوگو نمایاں کیا جاتا ہے، جس میں میزبان ٹیم کا نام ہمیشہ سے موجود ہوتا ہے، لیکن بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔

شائقین کے توجہ دلانے پر ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی، جو کہ آج سے درست ہوجائے گی، جب کہ میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔

ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کے کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے، پاکستان کا نام صرف براڈ کاسٹ کے لوگو سے غائب رہا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایسی خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کی شرٹس پر آئی سی سی کے رولز کے مطابق ایونٹ کے لوگو پر میزبان ملک (پاکستان) کا نام چھاپنا نہیں چاہتا، تاہم آئی سی سی نے اس کی تردید کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025