• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر تحفظات کا اظہار

شائع February 22, 2025
— فائل فوٹو: فیس بُک
— فائل فوٹو: فیس بُک

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نعمان سمیت دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن سے قیمت پر اوگرا کا کردار ختم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پمپ مالکان کے لیے منافع کا تعین آئل کمپنیاں کریں گی اور پیٹرول کی قیمت بھی آئل کمپنیاں طے کریں گی، اس طرح 15 ہزار پمپ قیمتوں اور منافع کے معاملے میں آئل کمپنیوں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پیٹرول 250 روپے کے بجائے 300 روپے سے بھی تجاوز کر جائے گا۔

سیکریٹری انفارمیشن جہانزیب ملک کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آئل کی قیمت بڑھتی ہے تو آئل کمپنی وافر فیول نہیں منگواتیں جس سے ملک میں تیل بحران کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈی ریگولیشن قانون سے پیٹرول پمپ اور عوام کو آئل کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے۔

واضح رہے کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) طویل عرصے سے پیٹرولیم سیکٹر کے مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی وکالت کر رہی ہے۔

اگست 2022 میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تیل کی صنعت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے مکمل آزادی دی جائے گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025