• KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm
  • KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm

خیبرپختونخوا: اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے، معظم بٹ

شائع February 22, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

انصاف لائرفورم (آئی ایل ایف) کے سابق سیکریٹری جنرل معظم بٹ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا دشمن ہے، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرلز سے 10،10ہزار روپے بھتے وصول کیے جارہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران معظم بٹ کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس میں پیسے لے کر وکیلوں کو بھرتی کیا گیا، جن کو پارٹی سے نکالا گیا وہی اے جی آفس میں بھرتی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ایڈوکیٹ جنرل نے جو کھیپ تیار کی وہ کسی کام کی نہیں ہے، ایڈووکیٹ جنرل آفس عدالتوں میں کیس ہار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے اور پیسے کمائے جارہے ہیں، عدالتوں میں کیسز کمپرومائز ہورہے ہیں، یہاں کرپشن کا بازار گرم ہے،کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں اور کرپشن خاتمہ کمیٹی کا سربراہ کون ہے۔

انصاف لائر فورم کے سابق سیکریٹری نے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک کا سب سے زیادہ حساس صوبہ ہے، صوبے میں بیرونی مداخلت بڑھ گئی ہے،ہمارا خیبرپختونخوا ہاوس جرگہ آفس بن گیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ صوبے کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ہے یا آئی ایل ایف کا صوبائی صدر ہے؟

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025