• KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm
  • KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm

وزیراعظم 24 فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے

شائع February 22, 2025
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آذربائیجان کا دوسری بار دورہ کریں گے۔

اس دوران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر اہم ارکان کے علاوہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شبہاز شریف کے دورہ آذربائیجان کے دوران تعاون کے کئی شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور دیرینہ باہمی مفید تعاون پر مبنی ہیں۔

اس کے علاوہ، آذربائیجان پاکستان کے اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے جس کے ساتھ متعدد شعبوں میں مضبوط تعاون استوار ہے۔

وزیر اعظم اپنے سرکاری دورے کے دوران جمہوریہ آذربائیجان کی ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے تعاون سے منعقد ہونے والے بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے جس میں ان کا خطاب بھی متوقع ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کے ساتھ آزاد کرائے گئے علاقوں کاراباخ کے خصوصی دورے کے ایک حصے کے طور پر فزولی (کاراباغ) بھی جائیں گے۔

وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025