• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:19pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:19pm

کراچی: نامعلوم کار سوار کلفٹن میں نوجوان کی لاش پھینک کر فرار

شائع February 23, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے علاقے کلفٹن میں اتوار بازار کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی لاش ملی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم گاڑی لاش پھینک کر فرار ہوئی ہے، لاش کے ہاتھ میں قیمتی گھڑی، موبائل فون اور والٹ موجود ہے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

دریں اثنا، کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی شخص نے پولیس کو بیان دیا کہ فائرنگ کا واقعہ نیو کراچی صنعتی ایریا تھانہ کی حدود میں پیش آیا، موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 فروری 2025
کارٹون : 23 فروری 2025