• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:19pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:19pm

قونصل جنرل یو اے ای کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل مستحقین میں راشن تقسیم

شائع February 23, 2025
شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا ہے
—فوٹو: ڈان نیوز
شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا ہے —فوٹو: ڈان نیوز
یو اے ای کی جانب سے اٹھارہ برس سے پاکستان بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر راشن تقسیم کیا جارہا ہے
—فوٹو: ڈان نیوز
یو اے ای کی جانب سے اٹھارہ برس سے پاکستان بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر راشن تقسیم کیا جارہا ہے —فوٹو: ڈان نیوز
بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے
—فوٹو: ڈان نیوز
بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے —فوٹو: ڈان نیوز

رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے مستحقین میں حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے راشن کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یو اے ای کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3 ہزار سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا ہے۔

قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

یو اے ای کی جانب سے اٹھارہ برس سے پاکستان بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ راشن میں ایک خاندان کے لیے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول، 10 کلو چینی، 10 کلو دالیں، کھجور، نمک، مصالحہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق اشیا خور و نوش تقسیم کی جارہی ہیں، یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 فروری 2025
کارٹون : 23 فروری 2025