• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:19pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:19pm

کراچی: لائنوں کی مرمت کے باعث متعدد علاقوں میں 48 گھنٹے سے پانی کی فراہمی منقطع

شائع February 23, 2025
—فائل فوٹو : ڈان
—فائل فوٹو : ڈان

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپویشن نے لائنوں کی مرمت کو جواز بناکر شہر کی بڑی آبادی کو پانی سے محروم کردیا، لائنوں کی مرمت کے لیے مقررہ وقت سے 24 گھنٹے قبل ہی متعدد علاقوں کو فراہمی بند کردی گئی، شہری بوند بوند کو ترس گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے متعدد علاقوں میں پچھلے 48 گھنٹے سے پانی کی فراہمی منقطع ہے، جس سے شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

ملیر کالا بورڈ، درخشاں سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، اسکیم 33 اور صفورا کے علاقوں میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کے مقررہ بندش کے وقت سے 24 گھنٹے پہلے ہی معطل کردی گئی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق ایف ٹی ایم کی 48 انچ اور سی ٹی ایم کی 54 انچ کی لائن کی مرمت کی جارہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کی وجہ سے 250 ملین گیلن پانی کی قلت ہورہی ہے جس کے باعث لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں بھی پانی کی سپلائی جزوی معطل ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 فروری 2025
کارٹون : 23 فروری 2025