• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm

میئر کراچی عباسی شہید ہسپتال کی لفٹ گرنے کے حادثے میں بال بال بچ گئے

شائع February 25, 2025
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید ہسپتال میں ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید ہسپتال میں ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا —فائل فوٹو: ڈان نیوز

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے، میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ میں پھنس گئے تھے، لفٹ پہلی منزل سے زور دار دھماکے کے بعد نیچے آ گری۔

ڈان نیوز کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر پہنچنے کے بعد لفٹ پھنس گئی۔

بعد ازاں پہلی منزل پر لفٹ پہنچی اور زور دار دھماکے سے نیچے آگری، تاہم مرتضیٰ وہاب اور دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

میئر سمیت تمام افراد 5 سے 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے، میئر ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید ہسپتال پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق گنجائش زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے لفٹ پھنس گئی، میئر ، ڈپٹی میئر سمیت 15 سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے۔

لفٹ گرنے کے بعد افراتفری مچ گئی، اور ہسپتال میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد لفٹ کے قریب جمع ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عباسی شہید ہسپتال میں ہیموفیلیا سینٹر

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید ہسپتال میں ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا ہیموفیلیا سینٹر شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور وزیرِ صحت سے بھی بات کروں گا کہ ایسے مزید مراکز بنائیں، کراچی سے نفرت اور تعصب کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا پریشر ہوتا تو پسینہ آ جاتا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا حق ہے، مگر جلاؤ گھیراؤ پر قانون حرکت میں آئے گا، احتجاج کرنا ہے تو ہم سٹی کونسل کی جگہ دے دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، مولانا کو ساتھ لیں گے، مولانا کا تو گلہ ہی یہی ہے کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 فروری 2025
کارٹون : 25 فروری 2025