• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:41am

انسٹاگرام میں میسیجز کے متعدد فیچرز پیش

شائع February 25, 2025
—فوٹو: میٹا
—فوٹو: میٹا

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ذاتی میسیجز (ڈی ایمز) کے تجربے کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے اس میں متعدد فیچرز پیش کردیے گئے۔

انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام میسیجز میں ٹرانسلیشن، شیڈول میسیج، پن میسیج اور میوزک شیئرز جیسے فیچرز پیش کردیے گئے۔

انسٹاگرام میں بیک وقت میسیجز میں متعدد فیچرز پیش کرکے ڈی ایمز کے تجربے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا۔

اگرچہ کمپنی نے تمام فیچرز کو پیش کردیا ہے، تاہم تمام صارفین کو فوری طور پر ان تک رسائی نہیں دی گئی لیکن ترتیب وار تمام صارفین فیچرز تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

ٹرانسلیشن فیچر

انسٹاگرام ڈی ایمز میں پہلی بار گوگل ٹرانسلیشن جیسا فیچر پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین موصول ہونے والے کسی بھی پیغام کو سلیکٹ کرکے کچھ دیر تک دبا کر رکھیں گے تو اسکرین پر ٹرانسلیشن کا آپشن آجائے گا۔

صارفین ڈی ایم میں رہتے ہوئے موصول ہونے والے پیغام یا بھیجے جانے والے میسیج کو 99 زبانوں تک ترجمہ کر سکیں گے۔

شیڈول میسیج

اس فیچر کےتحت صارفین کو کسی کو بھی بھیجے جانے والے میسیج کو پہلے سے ہی شیڈول کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت بھی صارفین میسیج ٹائپ کرنے کے اسے کچھ دیر تک دبا کر رکھیں گے تو ان کے سامنے شیڈول میسیج کا آپشن کھل جائے گا۔

اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی میسیج کو 29 دن پہلے تک شیڈول کر سکیں گے۔

پن میسیج اور کیو آر کوڈ

انسٹاگرام میسیجز میں کسی بھی چیٹ کے اہم میسیج کو پن یعنی سب سے اوپر رکھنے کا فیچر بھی پیش کردیا گیا۔

اسی طرح انسٹاگرام میسیجز میں کیو آر کوڈ کا آپشن بھی دیا گیا ہے اور صارفین خصوصی طور پر گروپ چیٹس کے کیو آر کوڈ دوسروں کو بھیج سکیں گے۔

شیئر میوزک

اسی طرح انسٹاگرام ڈی ایمز میں دوسروں کے ساتھ میوزک شیئر کرنے کے فیچر کو بھی پیش کردیا گیا۔

اس فیچر کے تحت صارفین انسٹاگرام ان باکس میں جیسے ہی اسٹیکر پر کلک کریں گے تو ان کے سامنے میوزک بار کھل جائے گا اور وہ اپنی پسند کا کوئی بھی 30 سیکنڈ کا گانا منتخب کرکے دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔

اس طرح صارف کو انباکس سے باہر جاکر میوزک سرچ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ انباکس میں رہتے ہوئے بھی دوسرے صارف کو گانوں کی کلپس بھیج سکے گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 فروری 2025
کارٹون : 25 فروری 2025