• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:41am

ڈیجیٹل اثاثوں پر اجلاس: حکومت کا نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرنے کا فیصلہ

شائع February 25, 2025
— فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فوٹو: ریڈیو پاکستان

حکومت نے نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پالیسی سازی اور ضابطہ سازی میں معاونت فراہم کرے گی۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ڈیجیٹل اثاثوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی رجحانات، ضوابط اور پاکستان کی معیشت پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرے گی، نیشنل کرپٹو کونسل حکومتی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور انڈسٹری ماہرین پر مشتمل ہوگی اور عالمی معیار کے ضوابط کی تشکیل اور بین الاقوامی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کو یقینی بنائے گی۔

وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے مؤثر، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق فریم ورک بنانے پر زور دیتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل کاروبار کے فروغ اور شفاف قانونی فریم ورک کی تشکیل پر بھی زور دیا اور ریگولیٹری تقاضوں، مالی تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جامع فریم ورک تیار کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدید رجحانات کے فروغ کے لیے متوازن حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

اجلاس میں ڈیجیٹل اثاثوں پر قومی مفادات، ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز اور عالمی مالیاتی اصولوں کے مطابق پالیسی مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 فروری 2025
کارٹون : 25 فروری 2025