• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

روہت شرما کو ’موٹا‘ کہنے پر تنازع، بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل سامنے آگیا

شائع March 3, 2025
— فوٹو: آئی سی سی
— فوٹو: آئی سی سی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ جیتنے والے کپتان روہت شرما کی فٹنس سے متعلق ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان کے بیان کے بعد اپنے کھلاڑی کے دفاع میں سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ 38 سالہ روہت شرما آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں تاہم گزشتہ روز گروپ مرحلے کے آخری میچ کے دوران کانگریس پارٹی کی ترجمان نے روہت شرما کو ’موٹا‘ کہہ دیا تھا۔

ڈاکٹر شمع محمد نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ روہت شرما بطور کھلاڑی فٹ نہیں ہیں، انہیں اپنا وزن کم کرنے کی ضرورت ہے، اور یقینا وہ بھارت کے اب تک کے سب سے غیر متاثر کن کپتان ثابت ہوئے ہیں۔

بعد ازاں، بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے اس معاملے پر وضاحت کی گئی کہ یہ پوسٹ ان کی پارٹی پالیسی کے موقف کی عکاسی نہیں کرتی ہے اور شمع محمد کو یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ساتھ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے روہت شرما کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے بیانات سے ٹیم پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے ’رائٹرز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اس طرح کے توہین آمیز ریمارکس ایسے وقت میں دیے جارہے ہیں جب ہماری ٹیم ایک عالمی ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا اور اب بھارتی ٹیم 4 مارچ کو آسٹریلیا سے پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔

دوسری جانب، بھارت کے اسپورٹس منسٹر منسکھ منڈویا نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا ’اس طرح کے بیانات سے انٹرنیشنل لیول پر ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے حوصلے پست کرتے ہیں‘۔

بعد ازاں، کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی کی باڈی شیمنگ کرنا نہیں تھا بلکہ یہ ایک کھلاڑی کی فٹنس سے متعلق ایک تبصرہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران میں نے محسوس کیا کہ ویرات کا وزن زیادہ ہے اور اس بارے میں پوسٹ کردی، تاہم مجھ پر بلاوجہ تنقید کی گئی اور ہر طرف سے حملہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے گزشتہ سال بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے بعد ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025