• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

تماشائیوں پر توجہ دینے کے بجائے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، آسٹریلوی کپتان

شائع March 3, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے واضح کیا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں تماشائیوں کو خاموش کرنے کے بجائے اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بھارت میں ہونے والے 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں آپ نے بھارتی تماشائیوں کو خاموش کردیا تھا کیا آپ کے یہاں بھی اس طرح کے کوئی خاص پلان ہیں اور یہاں آنے والے شائقین کے لیے کیا پیغام ہے؟

تاہم، اسٹیو اسمتھ نے سمجھداری سے جواب دیا کہ ہمارا شائقین کے لیے کوئی ایسا خاص پیغام نہیں ہے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور وہ بہترین کارکردگی پر ہی یقین رکھتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت مسلسل یہاں کھیل رہا ہے تو وہ یہاں کے کنڈیشنز اور پچ سے متعلق زیادہ بہتر جانتا ہے اور بھارت نے پچھلے میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم کل ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ یقیناً اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے اور بالکل بھارت کے پاس اچھے اسپنرز ہیں لیکن ہمارے پاس بھی مڈل آرڈر میں میکسوئل سمیت دیگر اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو ان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فرنٹ لائن باؤلرز کے علاوہ پارٹ ٹائم اسپن میں بہت اچھے آپشن موجود ہیں، میکسوئل کے علاوہ ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین بھی اسپن باؤلنگ کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر سخت سیکیورٹی حصار تھا لیکن دبئی میں ہم نے تھوڑی کھل کر ٹریننگ کی اور یہاں پر کسی حد تک کنڈیشنز کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرلیا ہے۔

کپتانی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے کا تجربہ بالکل مختلف رہا ہے، تاہم پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ہمیں یہ ٹورنامنٹ ملا جس میں ہم سیمی فائنل کھیلنے جارہے ہیں۔

بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مرکزی باؤلرز اس سیریز میں موجود نہیں ہیں لیکن ان کی غیر موجودگی میں دیگر کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے خود کو منوانے کا اور اگر کل بھی ہم اچھا کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ایک اور فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

پاکستانی کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی، میگا ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔

پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025