• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:03am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:30am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:03am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:30am

شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر

شائع March 4, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کے لیے یا تو اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا پڑے گا یا پھر انہیں فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑے گا۔

زویا ناصر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے والد فلم ساز ناصر ادیب کی جانب سے پوڈکاسٹس میں متنازع باتیں کرنے پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ پوڈکاسٹس میں متنازع باتیں کرنے والے افراد کو ایسا لگتا ہے کہ ان کا پروگرام کوئی نہیں دیکھے گا، ان کے سامنے ایک پوڈکاسٹ میزبان ہوتا ہے تو انہیں لگتا ہے کہ ہر بات صرف مذکورہ شخص سے ہو رہی ہے۔

ان کے مطابق پوڈکاسٹس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ ہی نہیں ہوتا، اس لیے وہ باتیں کرتے وقت احتیاط نہیں کرتے۔

زویا ناصر نے والد کا نام لیے بغیر سب کومشورہ دیا کہ وہ پوڈکاسٹس میں بات کرتے وقت ذمہ داری اور احتیاط سے کام لیا کریں، ان کی باتیں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیل جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات یہ بھی کہا جاتا ہے پوڈکاسٹ میں اور بھی باتیں تھیں لیکن ایک خاص کلپ کو کیوں شیئر کیا گیا؟

اداکارہ کے مطابق لیکن بات کرنے والے افراد کو ایک کلپ جیسی بھی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کرنی چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں زویا ناصر کا کہنا تھا کہ انہیں ملنے والے مداح کہتے ہیں کہ وہ حقیقت میں وہ بہت پیاری ہیں لیکن ٹی وی پر اتنی پیاری نہیں لگتیں۔

ان کے مطابق کچھ افراد یہ بھی کہتے ہیں کہ اصل میں وہ اتنی بڑی نہیں لگتیں جتنا بڑا انہیں ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے۔

زویا ناصر کا کہنا تھا کہ مداحوں کی ایسی باتوں پر وہ پریشان ہوجاتی ہیں کہ لوگ ان کی تعریفیں کر رہے ہیں یا ان کی برائی کی جا رہی ہے؟

پوڈکاسٹ میں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شادی کرنے کے لیے انہیں یا تو اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا پڑے گا یا پھر فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں جانا پڑے گا۔

ان کی بات پر احمد علی بٹ نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زویا ناصر کو ’جیتو پاکستان‘ گیم شو میں بلایا جائے۔

میزبان کی بات پر زویا ناصر نے بھی فہد مصطفیٰ کو اپیل کی کہ وہ انہیں پروگرام میں بلائیں، ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ اپنے والد ناصر ادیب جیسی نہیں ہیں، جو فہد مصطفیٰ کو اچھے نہیں لگتے۔

کارٹون

کارٹون : 5 مارچ 2025
کارٹون : 4 مارچ 2025