کبریٰ خان کی گیم شو میں شوہر کے بغیر شرکت، صارفین کے دلچسپ تبصرے
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کبریٰ خان نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں تنہا شرکت کی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ ماہ 12 فروری کو نکاح کی تصدیق کی تھی اور 3 مارچ کو اداکارہ فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں شریک ہوئیں۔
کبریٰ خان شادی سے قبل بھی اسی شو میں شریک ہوتی رہی ہیں اور اب شادی کے بعد بھی اسی پروگرام میں شریک ہوئیں تو صارفین نے ان کی شوہر کے بغیر شرکت پر دلچسپ تبصرے کیے۔
اداکارہ کی گیم شو میں شرکت کے موقع پر میزبان فہد مصطفیٰ اور شریک مہمان شائستہ لودھی نے کبریٰ خان کا استقبال کرتے ہوئے ’گوہر اور شوہر‘ کے نعرے بھی لگائے۔
فہد مصطفیٰ اور شائستہ لودھی کی جانب سے کبریٰ خان کی آمد پر ’گوہر اور شوہر‘ کے نعرے لگانے پر بھی صارفین نے اظہار برہمی کیا۔
کبریٰ خان کی جانب سے شوہر کے بغیر شو میں تنہا شرکت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کو شوہر کے بغیر شو میں نہیں آنا چاہیے تھا۔
بعض صارفین نے لکھا کہ فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں گھر ٹوٹتے ہیں، اس لیے کبریٰ خان کو شوہر کے بغیر نہیں آنا چاہیے تھا۔
صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کبریٰ خان کو شادی کی مبارک باد بھی پیش کی اور کچھ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا واقعی فہد مصطفیٰ کے شو میں شرکت کرنے والوں کی شادی ہوجاتی ہے؟
کچھ صارفین نے فہد مصطفیٰ کے شو کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ شو میں بے حیائی پھیلائی جاتی ہے۔
بعض افراد نے سوال کیا کہ آج گیم شو کے پروگرام میں کس کی قسمت کھلے گی؟