• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:58pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 4:24pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:58pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 4:24pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:28pm

خواجہ آصف میں ہمت نہیں کہ قمر باجوہ کیخلاف کارروائی کریں، جنید اکبر

شائع March 6, 2025
گزشتہ ماہ جنید اکبر نے ماضی میں پی ٹی آئی کے اداروں سے رابطوں کی تصدیق کی تھی
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
گزشتہ ماہ جنید اکبر نے ماضی میں پی ٹی آئی کے اداروں سے رابطوں کی تصدیق کی تھی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے دعویٰ کیا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف کارروائی کی ہمت ہی نہیں ہے، کیوں کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی وجہ سے ہی پی ٹی آئی کی حکومت گری تھی۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ قمرباجوہ یا فیض حمید نے کچھ غلط کیا ہے تو خواجہ آصف اس پر کارروائی کریں، ہم انھیں سپورٹ کریں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت میں کارروائی کرنے کی ہمت ہی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی قیادت کے اداروں سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ماضی میں رابطے پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتے رہے تھے۔

پشاور میں جنید اکبر کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے پہلے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی تھی، جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ گنڈاپور کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 مارچ 2025
کارٹون : 6 مارچ 2025