• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:58pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 4:24pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:58pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 4:24pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:28pm

لاہور: گھریلو ملازمہ کی بیٹیوں کیساتھ ملکر گھر سے ایک کروڑ سے زائد کی چوری

شائع March 6, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور میں گھریلو ملازمہ نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ ملکر گھر سے ایک کروڑ سے زائد کی چوری کی واردات کر ڈالی۔

ڈان نیوز کے مطابق چوری کا واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا، جہاں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کی واردات رپورٹ ہوئی۔

ایک گھر میں کام کرنے والی خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ ملکر واردات کی اور گھر سے ایک کروڑ سے زائد کی چوری کرنے میں کامیاب رہے۔

ماں اور دونوں بیٹیوں کی گھر سے سامان چوری کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی جس میں خواتین کو جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں میں سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان 33 تولا سونا، 7 لاکھ نقدی اور 15 ہزار سے زائد درہم ساتھ لے جانے میں کامیاب رہے، جب کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 مارچ 2025
کارٹون : 6 مارچ 2025