کراچی: منگھوپیر سے نامعلوم ملزمان نے نویں کلاس کے طالب علم کو اغوا کرلیا
کراچی کے علاقے منگھوپیر سے نامعلوم ملزمان نے نویں کلاس کے طالب علم کو اغوا کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر سے اغوا ہونے والے نویں کلاس کے طالب علم عابداللہ کی عمر 17 سال ہے، جسے گزشتہ رات کو اغوا کیا گیا تھا۔
اغوا کاروں کی جانب سے مغوی عابد اللہ کے گھر والوں سے 6 کروڑ روپے کا تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے عابد اللہ کے اغوا کا مقدمہ مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ۔