• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:58pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:24pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:27pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:58pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:24pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:27pm

پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، چند دن میں اچھی خبریں آئیں گی، عطا تارڑ

شائع March 6, 2025
عطا تارڑ — فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
عطا تارڑ — فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، 4 دن میں اچھی خبریں آئیں گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو گورنر نہیں بنایا گیا اس لیے سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں، ان کو ناراض نہیں ہونے دیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو وزارت اطلاعات میں کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا افیئرز تعینات کر دیا گیا، کابینہ اراکین کے قلمدانوں کا اعلان جلد ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگوں کو واپس لاکربسانا اس وقت کی سیاسی قیادت کا فیصلہ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صحت، تعلیم ،نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کےخلاف حکومت خیبرپختونخوا سے تعاون کے لیے تیار ہیں، عطا تارڑ نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اب تک کیوں بہتر نہ ہوسکا؟ پشاور میں سیف سٹی کیوں نہیں لگ سکا؟

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 11سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی معلومات ممالک شیئر کرتے ہیں، دہشت گردی کسی ملک کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 مارچ 2025
کارٹون : 6 مارچ 2025