• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

ٹریفک حادثات میں اضافہ: کراچی پولیس چیف نے وجوہات جاننے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

شائع March 14, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے آئی جی) جاوید عالم اوڈھو نے شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافے کی وجوہات کا تجزیہ کرنے اور حکام کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم تشکیل دے دی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کے دفتر میں افتتاح کرتے ہوئے سٹی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

اے آئی جی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ روزانہ حادثات کی نگرانی کرے گا، شواہد اکٹھے اور وجوہات کا پتا لگانے کے بعد پولیس حکام کو رپورٹ پیش کرے گا۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایک مشاورتی پینل تشکیل دیا گیا ہے، اور ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ڈان کو بتایا کہ ٹیم 10 ماہرین پر مشتمل ہو گی، جبکہ ایک موبائل ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے جو حادثات کی فوری معلومات فراہم کرے گی۔

انہوں نے حادثات کے لیے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو ذمہ دار ٹھہرایا، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صحیح وجوہات کا تعین نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی یونٹ کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم کو قائم کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025