• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

پلانٹ پروٹیکشن افسران کی طرف سے درآمد شدہ اجناس کی غیر ضروری فیومیگیشن کا انکشاف

شائع March 14, 2025
— فائل فوٹو: اے ون فیومیگیشنز
— فائل فوٹو: اے ون فیومیگیشنز

پلانٹ پروٹیکشن افسران کی طرف سے درآمد شدہ اجناس کی غیر ضروری فیومیگیشن کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وزارت غذائی تحفظ نے افسران کو درآمد شدہ اجناس کی کھیپوں کی غیر ضروری فیومیگیشن نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ کے ذیلی ادارے ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کی طرف سے درآمد شدہ اجناس کی غیر ضروری فیومیگیشن کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد وزارت خوراک نے افسران کو درآمد شدہ اجناس کی کھیپوں کی غیر ضروری فیومیگیشن نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ نے تمام متعلقہ ادروں کو سرکلر ارسال کردیا ہے۔ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان کنسائنمنٹس کو فیومگیٹ نہ کریں جو نقصان دہ کیڑے مکوڑوں سے پاک ہوں، کنسائنمنٹس کی فیومیگیشن سائنسی طور پر غلط اور آئی پی سی سی کی ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔

سرکلر، پلانٹ پروٹیکشن ایڈوائزر اور ڈی جی ڈی پی پی کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025