• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 14 ہزار روپے کی نئی بُلند سطح پر

شائع March 14, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوگیا، آج فی تولہ نرخ 4 ہزار 700 روپے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 4 ہزار 30 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے تک جا پہنچے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 694 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 779 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 90 روپے اضافے سے 3 ہزار 530 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی کا بھاؤ 77 روپے بڑھ کر 3 ہزار 26 روپے تک جا پہنچا۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 988 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (13 مارچ) 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے نرخ 2 ہزار 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 174 روپے ہو گیا تھا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 201 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 85 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025