• KHI: Maghrib 6:41pm Isha 7:57pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:32pm
  • ISB: Maghrib 6:16pm Isha 7:39pm
  • KHI: Maghrib 6:41pm Isha 7:57pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:32pm
  • ISB: Maghrib 6:16pm Isha 7:39pm

امریکا: مسافر طیارے کے انجن میں آتشزدگی، 12 مسافر زخمی

شائع March 14, 2025
— فوٹو: وائس آف امریکا
— فوٹو: وائس آف امریکا

امریکن ایئر لائنز کے مسافر طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کی شام فلائٹ نمبر 1006 نے ہنگامی لینڈنگ کی، اس موقع پر طیارے کے انجن سے دھواں اٹھ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسافر ایمرجنسی گیٹ سے نکل کر جہاز کے ایک ونگ پر کھڑے ہیں اور نیچے اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی فضائی امور کے نگران ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مسافر طیارہ کولوراڈو کے اسپرنگ ایئرپورٹ سے ڈیلس فورٹ ورتھ جا رہا تھا کہ عملے کی جانب سے انجن میں تھرتھراہٹ رپورٹ کرنے کے بعد طیارے کو ڈینور ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔

ایف اے اے نے مزید بتایا تھا کہ طیارے نے شام 5 بج کر 15 منٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی تو اس کے انجن میں آگ بھڑک رہی تھی۔

امریکن ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسافر پرواز میں انجن کا کوئی مسئلہ ہوا تھا، تاہم تمام 172 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کو ٹرمینل لے جایا گیا۔

وائس آف امریکا نے رپورٹ کیا کہ فوری طور پر اس بات کی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ طیارے کے انجن میں کس وقت آگ لگی۔

امریکن ایئر لائنز نے عملے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے فوری طور پر امدادی کام شروع کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ترجمان ایئرپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ ایف اے اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025