• KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm
  • KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:41pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:16pm

لاہور: چوری کے الزام میں ڈرائیور پر تشدد، بال اور مونچھیں مونڈھنے والا ورکشاپ کا مالک گرفتار

شائع March 15, 2025
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے
— فائل فوٹو:
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے — فائل فوٹو:

لاہور میں چوری کے الزام پر ورکشاپ کے مالک نے اپنی عدالت لگا لی، نوجوان کی مونچھیں ، بھنویں اور بال مونڈھ دیے۔ کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک دکان دار ایک نوجوان پر چوری کا الزام لگانے کے بعد اس کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈھ رہا ہے، پولیس حکام تک بھی یہ ویڈیو پہنچ گئی۔

اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کی، ملزم ملک شبیر نے گجومتہ ٹرانسپورٹ کی ورکشاپ بنا رکھی ہے۔

اس ورکشاپ کے مالک نے مبینہ طور پر ڈیزل چوری کرنے کے الزام میں ڈرائیور محمد دین کی مونچھیں، بھنویں اور سر کے بال مونڈھ ڈالے۔

ورکشاپ کے مالک نے اسی پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈ پر بھی ڈال دی تھی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025