• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

اعجاز چوہدری کو سینیٹ میں پیش نہ کیے جانے کا معاملہ، استحقاق کمیٹی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب

شائع March 15, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمیٹی نے 21 مارچ کو اجلاس طلب کر کے آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو وضاحت کے لیے بلا لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر تاج حیدر کریں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کو ایوان کے استحقاق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔

8 مارچ کے سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار سینیٹر عون عباس پبی کو پروڈکشن آرڈر پر پیش کردیا گیا تھا جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری ایک بار بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کو پیش نہ کیے جانے پر رولنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے تھے، عون عباس بپی کو آج پیش کر دیا گیا لیکن اعجاز چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج رہا ہوں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025