• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:53am Sunrise 6:16am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:53am Sunrise 6:16am

غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، 48 گھنٹوں میں صحافی سمیت 19 فلسطینی شہید

شائع March 15, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا ایک مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور صہیونی ریاست نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایک صحافی سمیت 19 فلسطینیوں کو شہید اور 26 کو زخمی کردیا۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک صحافی سمیت 19 لاشوں اور 26 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جو مختلف مقامات پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کا شکار بنے۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صیہونی افواج کے شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں فلسطینیوں پر فضائی حملے کیے گئے اور تباہ عمارتوں کے ملبوں تلے مزید 12 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق مغربی کنارے میں تلکرم اور نور شمس کیمپ میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں، اس دوران کئی فلسطینی گھروں کو بلڈوزروں سے تباہ کردیا گیا جب کہ نابلس سمیت کئی شہروں میں رات گئے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 48 ہزار 543 ہوگئی ہے جب کہ اس جنگ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 981 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی سے بجلی منقطع کرنے سے غزہ کی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی تھی، غزہ کی پٹی کے جنوبی حصوں میں ڈی سیلینیشن پلانٹ ہی وہ واحد شے تھی جسے بجلی فراہم کی جارہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025