• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm

کراچی: پولیس کو دیکھ کر منشیات فروش خاتون چوتھی منزل سے کود کر ہلاک ہوگئی

شائع March 16, 2025

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون بلڈنگ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ منشیات فروش کی نشاندہی پر پولیس مذکورہ بلڈنگ پر پہنچی تھی، پولیس کو دیکھ کر خاتون بلڈنگ کی کھڑکی پر کھڑی ہوگئی تھی۔

خاتون نے ڈیفنس میں واقع عمارت کے چوتھے فلور سے چھلانگ لگادی، 40 سالہ افشاں دختر رشید زخمی ہوئی، جو بعد میں دم توڑ گئی۔

خاتون کے فلیٹ سے منشیات اور نشہ آور اشیا استعمال کرنے کا سامان بھی ملا ہے۔

مبینہ طور پر خاتون منشیات فروش تھی اور اپنے گھر پر منشیات استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی تھی۔

گرفتار منشیات فروش کی نشاندہی پر خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025