راولاکوٹ: کوسٹر پھسلن کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
راولاکوٹ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام لسڈنہ میں کوسٹر سڑک پر پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، واقعے کی خوفناک وڈیو بھی سامنے آگئی۔
ڈان نیوز کے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں پھلسن کے باعث کوسٹر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،گاڑی کہوٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق راولاکوٹ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام لسڈنہ میں کوسٹر پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثہ شکار کوسٹر کہوٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی۔
جاں بحق ہونے والوں میں عبد الرؤف، ملک شیرباز ، چوہدری محمد خورشید، خالد حسین سمیت دیگر شامل ہیں، میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔