جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ، چمن ٹرین سروس بحال
جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کوئٹہ سے چمن کے لئےپیسنجر ٹرین سروس آج سےبحال ہوگئی تاہم کوئٹہ سےاندرون ملک ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ سےمسافر ٹرین کو چمن روانہ کیا گیا،کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس تاحال معطل ہے۔
دوسری جانب، دہشت گردوں کے حملے میں متاثرہ جعفر ایکسپریکس تاحال جائےوقوعہ پر موجود ہے، جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیوں کو تاحال ٹریک پر نہ لایا جاسکا۔
دہشت گردوں کی جانب سےدھماکےسےمتاثرہ ریلوےٹریک کےحصے کی بھی مرمت نہیں ہوسکی ہے۔