• KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:42pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:17pm
  • KHI: Asr 5:00pm Maghrib 6:42pm
  • LHR: Asr 4:29pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:33pm Maghrib 6:17pm

کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، علی امین گنڈا پور

شائع March 16, 2025
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی / ایکس
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی / ایکس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی مشکالات کے باوجود پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ضروری آلات خریدے جارہے ہیں جب کہ پولیس اہلکاروں کوپیشہ وارانہ تربیت کے لیے نئے سینٹرز بھی قائم کیے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع کرک اور پشاور میں رات گئے کیے گئے مختلف حملوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز، خیبر پختونخوا کے 2 مختلف اضلاع لکی مروت اور بنوں میں 4 مختلف پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دونوں اضلاع میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2025
کارٹون : 16 مارچ 2025